رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر اعتراض لگادیا
رجسٹرار آفس کی جانب سے نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے کی کاپی درخواستوں کے ساتھ نہیں لگائی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراضات لگا دیئے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراضات لگا کر واپس بھیج دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے خلاف توہین عدالت پر دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار
عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر اعتراض کرتے ہوئے یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے کی کاپی درخواستوں کے ساتھ نہیں لگائی گئی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال اور فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی۔
یاد رہے کہ عمران خان نے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔ اور اب عمران خان نے تھانہ رمنا میں درج مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
درخواستوں میں عمران خان کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں ، اور شامل تفتیش ہوکر اپنا بےگناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں ، لہٰذا ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ تاکہ وہ لاہور سے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں باآسانی پیش ہوسکیں۔









