لاہور ہائیکورٹ کی 20 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز کی تقرری کی منظوری

ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کی تقرری کی منظور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے دی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے پنجاب کی عدلیہ میں 20 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے پنجاب کی عدلیہ میں خالی آسامیوں پر 20 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

قصور پولیس نے مقابلے بعد مغوی خواجہ سرا کو بازیاب کروالیا، چار ملزمان گرفتار

حکومت غریب آدمی کو سو روپے کم پر پیٹرول مہیا کرے گی، مصدق ملک

ایڈیشنل سیشن ججز کی فہرست

ایڈیشنل سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر تقرر پانے والے امیدواروں میں عبدالحفیظ بھٹہ، ظفرحیات، عظمیٰ فرناز، جام محمد سجاد، جاوید اقبال، اللہ دتہ، عمران رشید بشیر احمد، رحمان یعقوب عرفانی، عبدالحسنات، امتیاز حسین، بشریٰ کوکب، صبغت اللہ، نوید اقبال، یاسر حنیف، محمد سفیر، نورین انجم، گلفار لطیف بٹ، مظفر خان اور ملک محمد ساجد شامل ہیں۔

سول ججز کی فہرست

جبکہ سول ججز کی خالی آسامیوں پر تقرر پانے والے سول ججز میں علی نقی ٹیپو، شمس احمد، محمد عقیل گھمن، رابعہ جمیل، محمد نعمان یٰسین، سارہ احمد، شہزادہ شاہ بہرام، محمد زین الرحمٰن، احسان اللہ یوسف، مریم انور، سونیا صفدر بھٹی، منصب علی افضل، مصباح العین عائشہ، حافظ راؤ جہانگیر علی، سیدہ بانو بخاری، طیب شہزاد، عاصمہ سعید، عبید اللہ علیم، تہمینہ یاسمین، آصف علی، انعم اکرم، نیلوفر، عابد حسین، یاسرہ اقبال، شاہنواز اور دانیال امجد شامل ہیں۔۔۔ #

متعلقہ تحاریر