آزاد عدلیہ کیلئے تحریک چلانی پڑی تو چلاٸی جاٸے گی، آل پاکستان وکلا کنونشن
کنونشن میں انتخابات بروقت کروانے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گٸی۔ وکلا نے انتخابات میں تاخیر کی مذمت بھی کی۔
لاہور ہاٸی کورٹ بار کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ وکلا نے انتخابات بروقت کروانے کے لیے متفقہ قرار داد منظور کر لی اور ججز کے خلاف مہم اور حسان نیازی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔
لاہور ہاٸی کورٹ بار میں آل پاکستان وکلا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں ڈاکٹر بابر اعوان ، حامد خان ، سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری ، صدر ہاٸی کورٹ بار اشتیاق اے خان ، احمد اویس سمیت وکلا رہنماوں اور پاکستان بھر سے وکلا رہنماوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو غیرآئینی قرار دے دیا
عمران خان نااہلی کیس: وکیل سلمان اکرم راجہ نے ڈی این اے کی مخالفت کردی
کنونشن میں انتخابات بروقت کروانے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گٸی۔ وکلا نے انتخابات میں تاخیر کی مذمت بھی کی۔
کنونشن میں الیکشن کمیشن آٸین کے مطابق مقررہ وقت میں انتخابات کرواٸے۔ کنونشن میں سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سیاسی مفادات کے تحت مہم کی شدید مذمت کی گئی۔ کنونشن میں مطالبہ کیا گیا کہ ججز اپنے اختلافات کو افہام تفہیم سے حل کریں۔
مقررین نے حسان نیازی کی گرفتاری کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حسان نیازی کے خلاف مقدمات واپس لے کر انھیں رہا کیا جاٸے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مہم چلاٸی جا رہی ہے جس کی وکلا برادری ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ آزاد عدلیہ کے لیے اگر تحریک چلانی پڑی تو چلاٸی جاٸے گی ۔