جے آئی ٹی کا عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو کل پیش ہونے کا حکم
جے آئی ٹی نے کل ایک بجے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو سی سی پی او آفس طلب کرلیا ہے۔
جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر قائم ہونے والے مقدمات کے سلسلے میں جے آئی ٹی نے کل ایک بجے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے خلاف تفتیش کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج
بلاول بھٹو کو مارشل لاء کے خدشات، اتحادیوں کا مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور
جے آئی ٹی نے کل ایک بجے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو سی سی پی او آفس طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے جن رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے ان میں فواد چوہدری ، حماد اظہر ، اعجاز چوہدری ، اسد عمر ، مسرت جمشید چیمہ ، فرخ حبیب ، میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔









