گوجرانوالہ بار کا جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان کو ضابطہ اخلاق اور اپنے حلف سے روگردانی کا مرتکب قرار دے دیا

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے سپریم کورٹ کےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے دونوں ججز کو ضابطہ اخلاق اور اپنے حلف سے روگردانی کا مرتکب قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا انتخابات: تحریک انصاف نئی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ میں

تحریک انصاف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری پرویز عابد ہرل  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین  نے  چیف جسٹس آف پاکستان کے آئینی دائرہ کار اور سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات میں وفاقی حکومت کی منشا اورمرضی کے مطابق مداخلت کرکے اپنے ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  الیکشن کو اپنی آئینی مدت میں  ہونے سے روکنے ان ججز سے جس طرح کا کردار ادا کیا ہےوہ ان کے حلف سے روگردانی کے مترادف ہے لہٰذا ہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کیخلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں کہ ان ججز صاحبان کو فوری طورپربطور جج سپریم کورٹ کا کرنےسے روکا جائے۔

متعلقہ تحاریر