جلاؤ گھیراؤ، پولیس تشدد؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور  پولیس اہلکاروں پر  تشدد کیس میں اسد عمر، یاسمین راشد سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ علی امین گنڈا پور کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کینال روڈ پر آتشزدگی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، فرخ حبیب اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی ۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آتشزدگی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی۔جج ابھر گل نے کہا کہ عدالت کیس کی سماعت کرے گی اور پھر فیصلہ سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے عمران خان کو 29 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

دوران سماعت اسد عمر، فرخ حبیب، ڈاکٹر راشد، عمیر نیازی، مسرت جمشید چیمہ اور حسن نیازی سمیت دیگر جج کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حبیب اور چیمہ تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔

مسرت چیمہ کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔عدالت نے وکیل کو باور کرایا کہ جے آئی ٹی توڑ دی جائے تب بھی بیان ریکارڈ کرنا ہوگا۔عدالت نے حبیب اور چیمہ کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی ۔

اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اسد عمر نے کہا کہ پولیس چھ ہفتوں میں تفتیش مکمل نہیں کر سکی۔آج ایک بہت اہم دن ہے ، سپریم کورٹ نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر