ایف آئی اے  نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا

سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کے مطابق قریبی عزیز کی عیادت کے لیے بیرون ملک روانہ ہورہا تھا تاہم ایئر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے زبر دستی باہر جانے سے روکا اور پاسپورٹ قبضے میں لے لیا جبکہ حکام کا کہنا ہے ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے پر انہیں روکا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ایک  قریبی عزیز  کی عیادت کے لیے ملک سے باہر جا رہا تھا۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) حکام نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ دبئی جانے سے روک گیا جبکہ انکا پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام؛ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 3 مئی تک ضمانت مل گئی

سابق وزیر مملکت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں بتایا کہ اپنے ایک قریبی عزیز کی عیادت کے لیے بیرون ملک روانہ ہو رہا تھا تاہم مجھے ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے روک دیا ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما  نے کہا کہ  میرے قریبی عزیز کا بیرون ملک لیور ٹرانسپلانٹ  ہورہا ہے اور میں ان کی عیادت کے لیے بیرون ملک جا رہا تھا تاہم مجھے زبردستی سفر سے روکا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں فسطائیت اورفاشسزم عروج پر ہے۔ فرخ حبیب نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ان کا سامان سفر اور پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لیا  ہے ۔

سابق وزیر مملکت نے بتایا کہ میرا ہینڈ کیری ایف آئی اے نے قبضے میں لیا ہے جس میں میرا پاسپورٹ بھی موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں  فسطائیت اور فاشسزم عروج پر پہنچ چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن  ایجنسی (ایف آئی اے ) نے فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں دبئی جانے سے روکا ہے  جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی لے لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے ایئر پورٹ پر تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فرخ حبیب ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ تحاریر