محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرلیا

سابق گورنر پنجاب کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے والے افراد سادہ لباس میں ملبوس تھے۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدھ کے روز سابق گورنر پنجاب اور رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو علی الصبح ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، پنجاب میں رینجرز تعینات

پنجاب اسمبلی کی بحالی کی درخواست گلے پڑے گئی، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر پنجاب اپنے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی جعلسازی کرکے بہن کو حصہ دیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کے اہل خانہ کے مطابق عمر چیمہ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس ’نامعلوم‘ افراد نے حراست میں لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

خاندان کے افراد کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے والوں نے یہ نہیں بتایا کہ عمر چیمہ کو کیوں  گرفتار کیا جارہا ہے اور کس الزام کے تحت گرفتار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر