عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے میں 29 مقدمات درج ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ایک ہی عدالت میں کرنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ پر کی جائے۔ اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کے مقدمات رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی۔ اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کور کمانڈر ہاؤس میں آتشزدگی: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر سات مقدمات درج
اے ٹی سی سے صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج
رپورٹ کے متن کے مطابق عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے میں 29 مقدمات درج ہیں۔ 22/14 مقدمے میں تفتیشی افسر نے فروری میں عمران خان کو نوٹس جاری کیا۔ انصاف ٹرسٹ فارن فنڈنگ کیس 22/52 میں عمران خان کو نوٹس جاری نہیں کیے ہیں۔









