عمران خان کی زمان پارک میں واپسی، عدالتی حکم پر 106 پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات

سیکورٹی حکام کے مطابق سیکورٹی اہلکار تین شفٹوں میں تعینات ہونگے۔ پہلی شفٹ میں 35 اہلکار، دوسری میں 35 جبکہ تیسری شفٹ میں 36 اہلکار تعینات ہونگے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور آمد کے بعد ، عدالتی حکم پر ان کی سیکورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رات دیر گئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک پہنچ گئے ، جس کے بعد سیکورٹی بھی واپس زمان پارک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے 

شمالی بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

پاک بحریہ کے جدید جنگی جہازوں کی کمشننگ تقریب چین میں منعقد

وزارت داخلہ پنجاب نے عدالتی حکم کی روشنی میں زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی پر 106 پولیس اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔

سیکورٹی حکام کے مطابق سیکورٹی اہلکار تین شفٹوں میں تعینات ہونگے۔ پہلی شفٹ میں 35 اہلکار، دوسری میں 35 جبکہ تیسری شفٹ میں 36 اہلکار تعینات ہونگے

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی اہلکار زمان پارک سے چلے گئے تھے۔ سیکورٹی اہلکار سول کپڑوں میں ملبوس رہیں گے۔ کارکنان کے غم و غصے کی وجہ سے پولیس اہلکار سول کپڑوں میں ملبوس ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر