نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کے عمران خان کیلئے غیرمہذب الفاظ کے چناؤ پر تنقید
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 9 مئی کو ہمارے 25 کارکنوں کو شہید کیا گیا جس کے لیے امریکی پاکستانیوں نے ساڑھے 5 لاکھ ڈالر فنڈ جمع کرلیا ہے جس پر عامر میر نے انہیں ٹھگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کے نام کی فہرست فراہم کی جائے
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نےغیر مہذب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے 9 مئی کو پی ٹی آئی کے جاں بحق 25 کارکنوں کی فہرست مانگ لی ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ9 مئی کو پرامن احتجاج کرتے ہوئے ہمارے 25 کارکنوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
لمبی تمہید کے بعد فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ میری اپیل پر امریکی پاکستانیوں نے شہداء کے لیے صرف 24 گھنٹوں میں پانچ لاکھ 34 ہزار ڈالر جمع کروادیئے ہیں ۔
On my appeal to raise funds for the families of the 25 shaheed who were shot while doing peaceful protests, the Pak American community has raised $534,000 in just over 24 hours .
I want to thank the Pak American Community and special thanks to Dr Nasrullah and Asad Faizi for…— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2023
انہوں نے کہا کہ شہداء کے لیے فنڈ جمع کروانے پر میں پاک امریکن کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جبکہ فنڈ قائم کرنے پر ڈاکٹر نصر اللہ اور اسد فیضی کا خصوصی طور پر مشکور ہوں ۔
عمران خان کے پیغام پر نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے ناشائستہ اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں کہا کہ جن شہداء کے نام پر ساٹھے پانچ لاکھ ڈالر اینٹھے ہیں، ان کا نام بتائیں؟۔
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے @ImranKhanPTI سے پی ٹی آئی کے ان 25 نام نہاد شہداء کی لسٹ مانگی ہے جن کے نام پر انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد اینٹھے ہیں۔ نگران وزیر @AmirMirTV نے کہا کہ خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز…
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) May 23, 2023
عامر میر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔انہوں نے شہداء کے ناموں کی فہرست بھی طلب کی ۔
عامر میر کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا ۔جہانگیر نامی ایک صارف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے بات کرنے کے لیے آپ لوگ الفاظ کا چناؤ بہتر کریں۔
ایک تو آپ لوگ الفاظ کا چناؤ بہتر کریں۔ آپ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بات کر رہے ہیں۔
شرم سے ڈوب مرنا اُن لوگوں کو چائیے جو پنجاب میں غیر آئینی حکومت کر رہے ہیں۔— Jahangir (@Jahangir_921) May 23, 2023
ساجد نواز وٹو نے کہا کہ اتنے بے شرم لوگ نہیں دیکھے سابق وزیراعظم کے ساتھ کس طرح مخاطب ہو ؟ باقی پیسے خان صاحب کو دیے ہیں کیونکہ ان پر یقین ہے ایمان اور آپ لوگ چور ہیں ۔
اتنے بے شرم لوگ نہیں دیکھے سابقہ وزیراعظم کے ساتھ کس طرح مخاطب ہو ؟ باقی پیسے خان صاحب کو دیے ہیں کیونکہ ان پر یقین ہے ایمان اور آپ لوگ چور ۔ آپ بھی کبھی اکٹھے کر کے دکھا دو یا چور کرنا ہی آتا ہے ؟
— Sajid Nawaz Wattu (@Sajidnawazwattu) May 23, 2023