کورکمانڈر ہاؤس حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  کو کمانڈر ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی میں ملوث پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی  ہیں

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کو کمانڈر ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی میں ملوث  ملزمہ خدیجہ  شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے سات روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی میں ملوث پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا فوجی عدالتوں کی حمایت سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی میں ملوث ملزمہ خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔

 تحریک انصاف کی پرجوش حامی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔پولیس نے خدیجہ  شاہ اور ہما ​​سعید کی شناختی پریڈ مانگی تھی۔

پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کیلئے 7 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے خدیجہ  شاہ کو شناختی پریڈ مکمل ہونے کے بعد 30 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ  فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے کئی دنوں تک روپوش رہنے کے بعد اس نے منگل کی رات رضاکارانہ طور پر خود کو گرفتاری کے لیے سی آئی اے پولیس کے سامنے پیش کیا تھا۔

سابق آرمی چیف  آصف نواز جنجوعہ کے نواسی اور سابق وزیرخزانہ ڈاکٹرسلمان شاہ کی بیٹی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر