کوٹ لکھپت جیل میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی، انکوائری کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش پر مشتمل دو رکنی کمیٹی حقائق جاننے کےلیے تحقیقات کرے گی۔

سانحہ 9 مئی کے بعد پنجاب میں گرفتار پی ٹی آئی خواتین کے حوالے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انُش کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کریں گی۔ دو رکنی کمیٹی جیل میں  قید پی ٹی آئی خواتین سے ملاقات کریں گیں  اور جیل انتظامات کا جائزہ لیں گی۔

مزید تفصیل کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں خواتین قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی خبروں پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے یہ دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جناح ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت کی سماعت 2 جون تک ملتوی

پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کی سربراہی میں قائم دو رکنی کمیٹی کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرے گی ، جیل میں قید خواتین کے ساتھ ملاقات کرے گی ، ان سے بات چیت کرے گی ، قیدی خواتین سے سوالات اور جوابات کو سیشن بھی ہوگا۔

اپنے دورے کے دوران دو رکنی جیل انتظامیہ سے بھی ملاقات کرے گی ، اور خواتین کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلات حاصل کرے گی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انُوش پر مشتمل دو رکنی کمیٹی آج ہی اپنی رپورٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جو مبینہ رپورٹس مل رہی ہیں اگر کوئی بھی ذمہ دار شخص غیراخلاقی حرکات میں ملوث پایا گیا تو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام خواتین ہمارے محترم ہیں ، اس لیے جب بھی کہیں چھاپہ مارا جاتا ہے تو لیڈیز پولیس کے ساتھ لے کر جایا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر