پنجاب حکومت کے اشتہار میں وزیراعلیٰ کے نام سے نگراں ہٹادیاگیا
تجزیہ کار امتیاز گل نے گزشتہ روز اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار کو میڈیا کیلیےرشوت اور شرمناک قرار دےدیا۔
اتوار کے روز اخبارات میں شائع ہونے والے پنجاب حکومت کے اشتہار میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کے عہد ے سے نگراں کا سابقہ ہٹادیا۔
تجزیہ کار امتیاز گل نے گزشتہ روز اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار کو میڈیا کیلیےرشوت اور شرمناک قرار دےدیا۔
یہ بھی پڑھیے
میاں اسلم اقبال کا پنجاب پولیس پر بزرگ والدہ پر تشدد اور بیٹی کا جہیز لوٹنے کا الزام
لاہور کی مقامی عدالت سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت، پنجاب پولیس کی قلابازیاں جاری
سینئر تجزیہ کار امتیاز گل نے گزشتہ روز پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے مختلف اخبارات کے صفحہ اول پر شائع ہونے والے اشتہار کی مختصر وڈیو ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی۔
Isn’t this big front-page advertisement an insult to millions of starving poor? A caretaker CM spending public funds on personal projection & promising revolutionary steps
Or a BIG BRIBE TO MEDIA? pic.twitter.com/PjxAD17eap— Imtiaz Gul (@ImtiazGul60) June 4, 2023
انہوں نےلکھاکہ کیا صفحہ اول پرشائع ہونے والا یہ بڑا اشتہار لاکھوں بھوکے غریبوں کی توہین نہیں؟ ایک نگراں وزیر اعلیٰ عوامی فنڈز کو ذاتی تشہیر اور امید افزا انقلابی اقدامات پر خرچ کر رہا ہے،کیا یہ میڈیا کو بڑی رشوت ہے؟
اشتہار میں واضح طور پر دیکھا جاسکتاہے کہ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقو ی کے نام کے ساتھ نگراں کا سابقہ بھی غائب کردیا ہےجس پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔