ٹرانسفرز پوسٹنگ کرپشن کیس: عثمان بزدار، فرح گوگی اور بیوروکریٹس کے خلاف مقدمہ درج

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ٹرانسفرز پوسٹنگ کرپشن کیس میں نیا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پنجاب اینٹی کرپشن نے مبینہ ٹرانسفر پوسٹنگ کیس میں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں چند بیوروکریٹس کے نام بھی درج کیے گئے ہیں جن میں طاہر خورشید عرف ٹی کے (سابق چیف سیکرٹری پنجاب)، احمد عزیز تارڑ (ڈی ایم جی آفیسر)، صالحہ سعید (سابق ڈپٹی کمشنر لاہور) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

121 ملین کی کرپشن کا معاملہ: ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پنجاب حکومت کی ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

مقدمے میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور عثمان معظم کو بھی نامزد کیا گیا جب کہ بیوروکریٹ خواجہ سہیل کو بھی نامزد کیا گیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فرح گوگی کو رشوت دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد افسران کا ورژن لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بیان

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعہ کے روز بلوچستان کے دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بزدار نے کہا کہ وہ گزشتہ 14 ماہ سے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں کافی عرصے سے سیاست سے کنارہ کشی کا سوچ رہا تھا۔

انہوں نے پاک فوج کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مل بیٹھ کر ملک کو مسائل سے نکالیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کوئی بھی شہری ایسا نہیں ہوگا جو ان واقعات (9 مئی) کی مذمت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔

متعلقہ تحاریر