77 سالہ شخص کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے، بیگم پرویز الہٰی

چند روز قبل شوہر کو پی آئی سی لایا گیا، ملنےنہیں دیا گیا اور بغیر ٹیسٹ واپس بھیج دیا گیا، پرویز الہٰی کو جیل میں سی کلاس سہولتیں بھی میسر نہیں پھر بھی غیر متزلزل ارادے کیساتھ موقف پر قائم ہیں، وڈیو بیان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کی اہلیہ  نے کہا ہے کہ 77 سال کی عمر کے شخص کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے، جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی، انہیں جیل میں سی کلاس قیدی کی سہولیات بھی میسر نہیں۔

بیگم پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ شوہر کا حوصلہ بلند ہے، وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو لاہور سے گرفتار کرلیاگیا

چوہدری پرویز الہٰی کا عمران خان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہنے کاعزم

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ان کے شوہر کو  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) اسپتال لایا گیا جہاں ان سے ملنے بھی نہیں دیا گیا اور نامکمل ٹیسٹوں کے بعد ان کو واپس جیل بھجوادیا گیا۔

انہوں نے  کہاکہ”مجھے کارڈیالوجی ہسپتال سے ڈاکٹر نے کال کی انہیں ایمرجنسی میں ہسپتال لایا گیا ہے آپ ان کی رپورٹس لے کر آئیں، کئی گھنٹے ہسپتال کے باہر انتظار کےباوجود ملنے نہیں دیا گیا“۔

انہوں نے کہاکہ”  ایک دن ملاقات کے لیے جیل بلاکر چار گھنٹے بٹھا کر بغیر ملاقات بھیج دیا گیا، بالآخر آج ملاقات ہوئی جس میں پتہ چلا کہ پنجاب کے ہر شہری کو جیل کے سب سے کم سہولتوںوالے حصے سی کلاس میں جو کم از کم چیزیں فراہم کی جاتی ہیں وہ بھی چوہدری پرویز الہی کو نہیں فراہم کی جا رہیں لیکن وہ پھر بھی غیر متزلزل ارادے کے ساتھ اپنے مؤقف پر قائم ہیں“۔

متعلقہ تحاریر