ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے استعفیٰ دے دیا
ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کہتے ہیں ذاتی وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا استعفیٰ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پیش کیا۔
اے جی پنجاب نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں استعمال یاسمین راشد کا موبائل اور گاڑی برآمد کرلی
77 سالہ شخص کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے، بیگم پرویز الہٰی
ایڈووکیٹ جنرل شان گل 26 جون تک اپنے عہدے پر تعینات رہیں گے اور اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
فروری کے وسط میں پنجاب حکومت نے سینئر وکیل محمد شان گل کو پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا تھا۔
گل اس سے قبل عبوری حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے صوبے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
عبوری حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔