گلبرگ پلازہ آتشزدگی کیس: رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عدالت نے پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ پلازہ آتشزدگی کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اے ٹی سی کے جج نے پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ گلبرگ میں پلازہ میں آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کرپشن الزامات کا معاملہ: محمد خان بھٹی کو نوکری سے معطل کردیا گیا

پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں استعمال یاسمین راشد کا موبائل اور گاڑی برآمد کرلی

10 جون کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کی متعدد قید خواتین کارکنان نے اے ٹی سی میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

عدالت نے استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 جون کو مقرر کی تھی۔

عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

کارروائی کے دوران ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ انہیں مقدمے میں غیرقانونی طور پر پھنسایا گیا اور ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ تحاریر