ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جو پاکستان تحریک انصاف کے صدر بھی ہیں کو ضلع کچہری لے گئی جہاں وہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بدھ کے روز صبح کے اوقات میں چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جو پاکستان تحریک انصاف کے صدر بھی ہیں کو ضلع کچہری لے گئی جہاں وہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست منظور

گلبرگ پلازہ آتشزدگی کیس: رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اس سے قبل لاہور کی انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہفتے کے روز تک کےلیے ملتوی کر دی تھی۔

سماعت پریذائیڈنگ جج کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ تحاریر