لاہور ہائیکورٹ نے فوج کو 10 لاکھ ایکڑ اراضی لیز غیر قانونی قرار دے دی

لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی ) نے پاکستانی فوج کو 10 لاکھ ایکڑ زمین لیز پر دینے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت نے کہا کہ  پنجاب حکومت کو نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا جبکہ دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے افواج پاکستان کو 10 لاکھ ایکٹر زمین کی لیز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی )نے پاکستانی فوج کو 10 لاکھ ایکڑ زمین لیز پر دینے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے  فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صدر مملکت کی جسٹس فائز عیسیٰ کو پاکستان کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری

عدالت عالیہ کے جج جسٹس عابد حسین چھٹہ نے جمعہ کو اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت کے پاس فوج کو زمین لیز پر دینے کے اختیارات نہیں  ہیں ۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ کے 2 صفحات پر مشتمل  فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت نگران حکومت اس نوعیت کے فیصلے نہیں کر سکتی  ۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ  نگراں حکومت کے پاس ایسے فیصلوں کے اختیارات نہیں جبکہ  افواج پاکستان کا کارپویٹ فارمنگ کا بھی  کوئی آئینی جواز نہیں ہے۔

پنجاب کی نگراں حکومت نے افواج پاکستان کو 10 لاکھ ایکٹر زمین 30 سالہ لیز پر دی تھی جس کا مقصد کارپویٹ فارمنگ تھا تاہم عدالت نے اسے روکنے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے29 مارچ کو کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں پنجاب کی نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا ہے ۔

درخواست گزار وکیل احمد رافع عالم کے مطابق  درخواست دائر ہوتے ہیں عالت میں حکم امتناعی جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ افواج ایسے منصوبوں پر کام نہیں کرسکتی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز کے وکیل امجد پرویز اسپیشل پراسیکیوٹر نیب تعینات

درخواست گزارنےعدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ کارپوریٹ فارمنگ یا اس نوعیت کا کوئی بھی کام حکومت کی ذمہ داری ہے،فوج ایسے منصوبے  نہیں چلا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کی نگراں حکومت نے معاہدے کے تحت ساہیوال، خوشاب اور بھکر میں ایگری کلچر فارمنگ کیلئے زمین لیز پر دی تھی ۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پاکستانی فوج کو لیز پر دینے سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر