عمران ریاض کی محفوظ بازیابی کسی بھی وقت متوقع ہے، وکیل علی اشفاق

حتمی اطمینان اسی وقت ہوگا جب عمران صحیح سلامت  ہمارے سامنے آجائے،لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد گفتگو

9 مئی کے واقعات کے بعد جیل سے لاپتہ ہونے والے صحافی  عمران ریاض خان کے وکیل  علی اشفاق ایڈووکیٹ نے ان بہت جلد واپسی کی امید ظاہر کردی ۔

علی اشفاق ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ  حالیہ چند روزمیں سامنے آنے والی پیش رفت سے  ہمیں یہ امید ہےکہ عمران ریاض کی محفوظ بازیابی کسی بھی لمحےمتوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران ریاض کی بازیابی کیلیے کسی نے کوئی امید نہیں دلائی، والد

خاتون وکیل کاعمران ریاض کی زندگی کے حوالے سے سنگین خدشات کااظہار

لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض خان کے کی بازیابی  سے متعلق ان کے والد کی درخواست پر سماعت  کے بعد صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے علی اشفاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں نےاور عمران کے والد صاحب نے پچھلے دس دن سے  ارباب اختیار اور  ورکنگ گروپ کےتمام اجلاسوں  میں تواتر سےشرکت کرچکے ہیں، ہمیں تحقیقات کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا ہے،ہمیں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومتوں نے ہمیں اعتماد میں لیا ہے۔

دو وفاقی انٹیلی جنس اداروں اور جوائنٹ ورکنگ گروپ میں شامل پولیس اور فارنزک سائنس سمیت تحقیقات  کے تمام پہلوؤں کا ہم نے تفصیلی جائزہ لیا ہےاور حالیہ چند روزمیں سامنے آنے والی پیش رفت سے  ہمیں یہ امید ہےکہ عمران ریاض کی محفوظ بازیابی کسی بھی لمحےمتوقع ہے اور ہم بہت پرامید ہیں کہ وہ لمحہ کسی بھی وقت آسکتا  ہے اور آجانا چاہیے۔

انہوں کہاکہ پچھلے  ایک ڈیڑھ  ہفتے میں انہوں  تفتیش میں جنتی ٹھوس پیشرفت کی ہے اسکے ہمیں کچھ شواہد نظر آرہے ہیں تاہم حتمی اطمینان اسی وقت  ہوگا  جب عمران صحیح سلامت  ہمارے سامنے آجائے۔

متعلقہ تحاریر