ٹک ٹاک بنانے کی شوقین ٹی ایچ کیو کی نر س نے پو لیس افسر کو تھپڑ جڑدیا
سب انسپکٹر بیمار والدہ کو لے کر اسپتال آیا تھا۔ نرس کوثر پروین نے مبینہ طور پر خاتون مریضہ کو دیکھنے سے انکار کردیا، پولیس افسر نےفرائض یاد دلائے تو اسے تھپڑ جڑدیا، اسسٹنٹ کمشنر نے انکوائری کا حکم دیدیا
دیپالپور کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال(ٹی ایچ کیو) کی نرس نے فرائض یاد دلانے پر پولیس کے سب انسپکٹر کو تھپڑ رسید کردیا۔
سرکاری اسپتال کی نرس کی جانب سے پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، روزنامہ جنگ نے من گھڑت خبر شائع کردی
راولپنڈی میں 12 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ 3 رشتیداروں کی اجتماعی زیادتی
متاثرہ پولیس سب انسپکٹر بیمار والدہ کو لے کر اسپتال آیا تھا۔ٹک ٹاک بنانے کی شوقین نرس کوثر پروین نے مبینہ طور پر خاتون مریضہ کو دیکھنے سے انکار کردیا جس پر پولیس افسر نے نرس کا ان کے فرائض یاد دلائے تو وہ طیش میں آگئی اور سب انسپکٹر کو تھپڑ رسید کردیا۔
نرس کا سب انسپکٹر کو تھپڑ
دیپال پور:ٹی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ٹک ٹاک بنانےکی شوقین نرس نے بیمار ماں کو لیکر انیوالے سب انسپکٹر کوتھپڑ رسید کر دیامعاملہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس پہنچ گیا انکوائری شروع pic.twitter.com/7utV40UVHb
— Sarfrazmirza16 خوابوں کا مسافر نمازی نا کافر (@Sarfrazmirza16) June 25, 2023
واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔متاثرہ پولیس افسر اپنی شکایت لے کراسسٹنٹ کمشنر کے پاس پہنچ گیا۔سب انسپکٹر کی شکایت پر خاتون نرس کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔