اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بشریٰ بی بی کو کرپشن الزامات پر طلب کر لیا
اے سی ای کی جانب سے بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جو زمان پارک اور بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہوں پر نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مبینہ کرپشن الزامات کے سلسلے میں کل (پیر) کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کردیا ہے۔
بشریٰ بی بی کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے، جس میں اپنے گاؤں میں غیر قانونی ترقیاتی کام کروانا اور من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹک ٹاک بنانے کی شوقین ٹی ایچ کیو کی نر س نے پو لیس افسر کو تھپڑ جڑدیا
عمران ریاض کی محفوظ بازیابی کسی بھی وقت متوقع ہے، وکیل علی اشفاق
اے سی ای کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جو زمان پارک اور بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہوں پر نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔
بشریٰ بی بی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا pic.twitter.com/x36xjw7Jn7
— Afzaal Abbasi (@imafzaal5) July 4, 2023
مزید برآں، سمن کی کاپیاں ان کے وکلاء علی بھٹہ اور اویس کو بھی موصول کروادی گئی ہیں۔
سمن میں بشریٰ بی بی کو اوکاڑہ کے اینٹی کرپشن آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں توقع ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔
اے سی ای کی جانب سے جاری کیے گئے سمن میں یہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ (بشریٰ بی بی) اس کی تعمیل کریں ، کیونکہ ممکن ہے ایسا نہ کرنے کے نتیجے میں قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔