جناح ہاؤس حملہ کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدم پیشی پر جے آئی ٹی عدالت سے ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرے گی۔

معاملہ ہے جناح ہاؤس حملہ کیس کی ، سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے آج شام چار بجے تک طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کے لیے جے آئی ٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پہلے بھی دو مرتبہ طلب کرچکی ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے 

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر دیں

لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدم پیشی پر جے آئی ٹی عدالت سے ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرے گی۔

اس سے قبل جناح ہاؤس حملہ کیس کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا اور وہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے، اور جناح ہاؤس حملہ کے کیس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

متعلقہ تحاریر