پنجاب حکومت کو 40 کروڑ روپے کا پرچم لہرانے کے اقدام کو مخالفت کا سامنا

لاہور ہائیکورٹ نے 4 اگست کو نگراں حکومت سے بجٹ مختص کرنے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لیں۔

لاہور کے لبرٹی چوک میں 14 اگست کے موقع پر پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے 400 ملین روپے مالیت کا پاکستانی پرچم لہرانے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

جسٹس راحیل کامران نے سماعت کی۔ دائر کی گئی درخواست میں ملک کے موجودہ معاشی بحران اور سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ پرچم کشائی پر چالیس کروڑ روپے خرچ کرنا حکومتی اسراف کی واضح عکاسی ہے، خاص طور پر جب بہت سے شہری مالی مشکلات اور بدحالی کے مسائل سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

گھریلو تشدد کی شکار بچی کی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

درخواست میں کہا گیا ہےکہ "سیلاب کے متاثرین کی ابھی تک مکمل بحالی نہیں ہوئی ہے، اور ملک کی معاشی صورت حال سب سے زیادہ خراب ہے جو ہم نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ایسے حالات میں، پرچم کشائی کے لیے اتنی بڑی رقم مختص کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ مداخلت کرے اور پنجاب حکومت کو پرچم کشائی کے منصوبے کو آگے بڑھنے سے روکے، فنڈز کو عوامی بہبود، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ضروری خدمات کی بہتری پر خرچ کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نگراں پنجاب حکومت سے 4 اگست کو پرچم کشائی کے منصوبے کے لیے بجٹ مختص اور اخراجات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ تحاریر