ای سی پی نے پی ٹی آئی پنجاب کے منحرف ارکان کی خالی نشستوں پر انتخابی شیڈول دے دیا

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 20 خالی نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ خالی نشستوں پر انتخابات 17 جولائی کو ہونگے۔

تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ کے فیصلے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 17 جولائی کو پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔ جس کی کاغذات نامزدگی 4 سے7 جون تک جمع کرائے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کا آزادی مارچ: پولیس کا کریک ڈاؤن ، متعدد رہنما اور کارکنان گرفتار

آزادی مارچ: کراچی نمائش چورنگی پر پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں میں تصادم

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 21 جون تک کریں گے، کاغذات نامزدگی 23 جون تک واپس لیے جا سکیں گے جبکہ  امیدواروں کو انتخابی نشان 24 جون کو جاری ہوں گے۔

Election Commission Punjab Election Schedule
news 360

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ان 20 سیٹوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی97 فیصل آباد، پی پی 125، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 لاہور ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224، پی پی 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272، پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈی جی خان پر ضمنی الیکشن ہو گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں مخالف امیدوار حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔

ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نزید احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے متلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 17 مئی کو پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کی نااہلی سے متعلق محفوظ کردہ فیصلہ 20 مئی کو سنایا۔ فیصلے میں پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر