آزادی مارچ: کراچی نمائش چورنگی پر پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں میں تصادم

پولیس کی آنسو گیس کے جواب میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے پولیس وین کو آگ لگا دی۔

کراچی: اسلام آباد کی طرف پارٹی کے لانگ مارچ کے سلسلے میں کراچی کی نمائش چورنگی پر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور کارکنوں کے ساتھ تصادم کے بعد سندھ پولیس ہائی الرٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینکڑوں کارکنان اپنے قائد عمران خان کی کال پر جمع ہوئے، پولیس حکام نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر احتجاجی کارکنان کو منشتر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کی کارروائی کے بعد سینکڑوں مظاہرین منتشر ہو گئے اور قریبی گلیوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو ایچ نائن اور جی نائن گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم

اسٹیبلشمنٹ نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ کرادیا

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پہنچی تو پولیس کی بھاری نفری حرکت میں آگئی۔

اس سے قبل سندھ حکومت کے حکومت پر ایم اے جناح روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

نمائش چورنگی سے پیپلز چورنگی کی طرف جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

کوریڈور 3 نیو پریڈی سٹریٹ صدر دواخانہ روڈ سے پیپلز چورنگی کی طرف جانے والی روڈ کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کردیا گیا تھا۔

نظامی روڈ (لائنز ایریاز سے نمایش چورنگی کی طرف جانے والی) سڑک کو بھی بلاک کر دیا گیا۔

کیپری سینما سے نمایش چورنگی جانے والی سڑک بند کردی گئی اور ٹریفک کا رخ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا گیا۔

سوسائٹی سگنل سے نمایش چورنگی کی طرف جانے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ کی طرف موڑ دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے کنٹینر پر سوار ہیں اور پی ٹی آئی کے حامیوں اور کارکنوں کے ایک بڑے ہجوم کے ساتھ صوابی سے اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر