کمالیہ میں جعلی اور مضر صحت جوس بنانے والی فیکٹری سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ماکر سینکڑوں لیٹر جعلی جوس  ضائع کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے  کمالیہ میں محلہ راوی ٹاؤن میں جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ  ماکر  سینکڑوں لیٹر جعلی جوس  ضائع کردیا  جبکہ ملزم موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر پنجاب فوڈ اتھارٹی  زریاب ساجد  نے ٹیم کے ہمراہ  کمالیہ  کے علاقے راوی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے  جعلی  جوس بنانے والی  فیکٹری پر چھاپہ مارا  جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لیٹر مضر صحت جوس تیار کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

کمالیہ: طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا اسکول چوکیدار گرفتار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی جوس بنانے والی فیکٹری سے بر آمد ہونے والا سینکڑوں لیٹر  مضر صحت جوس ضائع کردیا  جبکہ فیکٹری سے تمام مشینری اپنے قبضے میں لے لی ہے ۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کی اطلاع ملنے پر  ملزم موقع سے فرار ہوگیا  تاہم ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر