ہم کڑوے فیصلے کرکے ملک کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، حمزہ شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید گزارنے کا مقصد ان کی محرومیوں کو کم کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف بے آسرا بچوں و بچیوں کو عید الاضحٰی کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے ایس او ایس ویلج پہنچے جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ہمراہ عید منائی، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بچوں و بچیوں میں گھل مل گئے ، حمزہ شہباز نے بچوں و بچیوں کو عید کی مبارکباد دی ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بچوں و بچیوں کو عیدی بھی تقسیم کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایس او ایس ویلج کے سٹاف کو بھی عیدی دی، انہوں نے نے لائبریری اور کمیونٹی سنٹر کا بھی وزٹ کیا۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز کا ایس او ایس ویلج کو سولر پر منتقل کرنے کا اعلان کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں و بچیوں کی سہولت کیلئے سولر پینل دیں گے۔ یہ قوم کے بچے ہیں۔ عید پر بے آسرا بچوں و بچیوں کو  خوشیوں میں شرکت کرنے آیا ہوں ۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو عملی زندگی میں کامیاب کریں۔ ایس او ایس ویلج کی انتظامیہ احسن طریقے سے بے آسرا بچوں و بچیوں کی دیکھ بھال کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طیبہ گل کے بیان سے ہمارے سرشرم سے جھک گئے ہیں، سید خورشید شاہ

تحریک انصاف کی مقبولیت، ن لیگ کے سرکردہ رہنما اسمبلیوں سے استعفے دینے پر مجبور

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ آج بھی لوگوں کے پاس بچوں کے کپڑوں کے پیسے نہیں ہیں ، آج محرومیوں کا ہم نے نہ صرف احساس کرنا ہے بلکہ پوری قوم نے گرداب سے نکالنے کے لئے مل کام کرنا ہے ، ہم نے اس ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے ، معیشت ٹھیک ہو گئی تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کو قوم دیکھ رہی ہے، ہم پچھلے ادوار کا رونا نہیں روئیں گے لیکن قوم کو سچ ضرور بتائیں گے ، پچھلی حکومت پٹرولیم قیمتوں میں کمی کرتی رہی اور آئی ایم ایف سے بڑھانے کا معاہدہ کرتی رہی ، اتنے آئینی بحران کبھی پنجاب تو کیا دنیا میں بھی نہیں آئے لیکن ہم نے کام کر کے دکھایا ، سستا آٹا اور تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہیں ، یہ کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں ، مفت بجلی پر یہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے ، انہوں نے 4 سال میں ملک کو کنگال کر دیا، ہمیں سیاست کی پرواہ نہیں ہے ، ہم نے کڑوے فیصلے کر کے ملک کو بچانے کی کوشش کی، عوام کو پیکجز دے رہے ہیں ، عوام کی خدمت کون کر رہا ہے، عوام دیکھ رہی ہے ، صاف چلی شفاف چلی والی نے توشہ خانے کی گھڑیاں تک بیچ دیں، کیا یہ نیا پاکستان تھا ؟

انہوں نے کہا کہ ابھی فارن فنڈنگ کا فیصلہ آئے گا تو منی لانڈرنگ کرنے والے کا پتہ چل جائے گا , احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا، کیا ایسی تربیت کی جا رہی ہے، قوم ایسے تو لڑائی جھگڑوں میں پڑ جائے گی عمران نیازی کو پیغام دیتا ہوں کہ عوام میں نفرت کا بیج نہ بوئیں , عید اس دن ہو گی جب امیر غریب سب مل کر چلیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا بنی گالہ میں بیٹھے شخص کے دماغی مسائل ہیں، وہ کہتا ہے کہ خدانخواستہ ایٹمی قوت اور فوج تباہ ہو جائے گی ، عمران نیازی اپنے 4 سالوں میں کیا گیا کوئی ایک کام بتا دے، یہ ملک کبھی سری لنکا نہیں بنے گا  ناپاک خواہشات والوں کے عزائم پاکستان کیخلاف ہیں جنہیں عوام خاک میں ملا دینگے , پرویز الہی نے خود پر تشدد کا کہا تھا ، میں ان کی باتوں کا برا نہیں مناتا 17 جولائی کو عوام فیصلہ کر دے گی۔

عمران گورایہ، ماجدظہور، کمشنر لاہور ڈویژن ، سی سی پی او ، سیکرٹری اطلاعات ، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

متعلقہ تحاریر