تحریک انصاف کی مقبولیت، ن لیگ کے سرکردہ رہنما اسمبلیوں سے استعفے دینے پر مجبور

ضمنی انتخابات کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کےلیے سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے اپنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اور ضمنی انتخابات میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دو وزراء سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے لاہور میں الیکشن مہم کے لیے اپنے آپ کو میدان میں اُتار لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ سے نوٹ لے لیں پی ٹی آئی کو ووٹ دے دیں، عمران خان

مجھ پر زیادہ دباؤ ڈالا گیا تو ساری حقیقت عوام کے سامنے لے آؤں گا، عمران خان

سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق نے ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم کا حصہ بننے کے لیے اپنی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کل سے سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق لاہور میں اُمیدواروں کی ضمنی انتخابات میں بھرپور مہم چلائیں گے۔

دونوں رہنماؤں کا استعفی دینے کا مقصد الیکشن کمیشن کے قوانین کی الیکشن مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے نام لکھا ہے جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دینے کا لکھا ہے ، حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کرلیا اور فائنل اپروول کے لیے استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بجھوا دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے بھی ذاتی وجوہات کو بنیاد بنا کر اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں اپنی پارتی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

متعلقہ تحاریر