ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 19 اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
حلف اٹھانے والوں میں پی ٹی آئی کے 15 ، مسلم لیگ ن کے 3 اور ایک آزار رکن اسمبلی شامل ہے۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی ائی کے 15 ، مسلم لیگ ن کے 3 اور 1 آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا۔ یہ اراکین کل وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔
پنجاب اسمبلی کا اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، حالیہ ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے 20 ارکان میں سے 19 ارکان نے حلف اٹھا لیا جس میں پی ٹی ائی کے پندرہ اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: سیکریٹری اسمبلی کی جانب ضابطہ اخلاق جاری
خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج
حلف اٹھانے والوں میں زین قریشی، حسن ملک، عرفان اللہ نیازی، میاں محمد اعظم، مہر محمد نواز بھروانہ، خرم شہزاد ورک، میاں اکرم عثمان، شبیر احمد گجر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، محمد غلام سرور، عامر اقبال شاہ، محمد معظم، قیصر عباس خان، سردار سیف الدین کھوسہ شامل ہیں۔ آزاد رکن پیر رفیع الدین نے بھی حلف اٹھا لیا۔
دوسری طرف لیگی رہنما طاہر خلیل سندھو کے ساتھ لیگی نو منتخب اراکین بھی ایوان میں پہنچ گئے، لیگی اراکین کو ایوان میں خوش امدید کہا گیا، ملک اسد کھوکھر، سبطین رضا اور فدا حسین نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
نو منتخب اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کیا، ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔۔
واضح رہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روز سہ پہر 4 بجے ہوگا۔ جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔









