عنایت اللہ لک سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات

عنایت اللہ لک پنجاب اسمبلی کے لاء اینڈ پارلیمانی امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر عنایت اللہ لک سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات کردیا گیا۔ محمد خان بھٹی کی پرموشن کے بعد یہ نشست خالی تھی۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلی پنجاب ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے بعد سیکرٹری اسمبلی کی پوسٹ خالی ہوگئی تھی۔ عنایت اللہ لک نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف درخواست دائر

ای او بی آئی پنشنرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

عنایت اللہ لک گریڈ 22 میں بطور سیکرٹری پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے. عنایت اللہ لک متعدد بار قائم مقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

Inayatullah Lak Secretary
news 360

عنایت اللہ لک پنجاب اسمبلی کے لاء اینڈ پارلیمانی امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

عنایت اللہ لک اسمبلی کے انتظامی اور قانون سازی کے امور سنبھالنے کا وسیع تجربہ رکھتے ھیں۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ذمہ داری اور لگن سے اسمبلی سیکرٹریٹ اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کروں گا۔

متعلقہ تحاریر