پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں ایک قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضمنی انتخابات کے جاری شدہ شیڈول کے مطابق این اے 157 ملتان ، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر کی نشستوں کے لیے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

Notification of Election Commission

Notification of Election Commission

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اسمبلی میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد قرارداد منظور

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف درخواست دائر

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ این اے 157 زین قریشی ، پی پی 139 جلیل شرقپوری اور پی پی 241 کاشف چوہدری کے ڈی نوٹیفائی ہونے پر خالی ہوئی تھی.

متعلقہ تحاریر