حمزہ شہباز ممکنہ گرفتاری سے بچنے کےلیے لندن روانہ ہوگئے

نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں ، نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے حمزہ شہباز ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے برطانیہ چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں اپنے چچا اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے حکم پر صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے چند دن بعد نجی ایئرلائن کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سابق چیئرمین نیب کے خلاف انکوائری روکنے کی استدعا مسترد

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب چوہدری خلیق الزمان اپنے عہدے سے مستعفی

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نواز شریف اور لندن میں موجود دیگر خاندان کے افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، اور صوبہ پنجاب میں ہونے والی سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز لندن کا سفر اس کررہے ہیں جب 07 ستمبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر 7 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے آرڈر جاری کیا تھا۔

خصوصی عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت کیس کے تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے اپنے موکل کی جانب سے سرکاری امور کی انجام دہی کا حوالہ دیتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی جبکہ حمزہ شہباز کمر درد اور اسلام آباد میں موجودگی کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث وقت پر نہیں پہنچ سکے جبکہ ڈاکٹروں نے سڑک پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بھی استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت نہیں کی جس کے نتیجے میں عدالت نے ان کی درخواستیں منظور کر لیں تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان پر اپنی شوگر ملز اور ملازمین کے اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔

حمزہ شہباز شریف کی لندن روانگی سے متعلق نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کی ممکنہ گرفتاریوں کے ردعمل کے طور پر سب سے پہلے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا تھا جس سے بچنے کے لیے وہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر