پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے وزارتوں میں تبدیلی ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی پنجاب کی اتحادی حکومت نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بشارت راجہ سے پبلک پراسیکیوشن کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی پبلک پراسیکیوشن کے امور دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر شریف خاندان کی سیکورٹی واپس
مینار پاکستان میں اس سال بھی خواتین سے ہراسانی کے واقعات،65نوجوان گرفتار
صوبائی وزیر قانون خرم ورک سے پارلیمانی امور کی وزارت واپس لے لی گئی جبکہ دوسری طرف بشارت راجہ کو پارلیمانی امور اور تحفظ ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
یاسمین راشد سے پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت واپس لے لی گئی ہے، یاسمین راشد اسپیشلائزڈ ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کی وزرات دیکھیں گی۔
اختر ملک کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت دے دی گئی ، راجہ یاسر ہمایوں نے پی آئی ٹی بی کا محکمہ واپس لے لیا گیا ، ارسلان خالد پی آئی ٹی بی کے امور دیکھیں گے۔









