موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر سے ٹکرا کر بس میں آگ بھڑک اٹھی ،20مسافر جاں بحق

ڈائیوو کمپنی کی بس 24مسافروں کو لیکر لاہور سے کراچی آرہی تھی، ، 22مسافروں کو کراچی،2کو حیدرآباد اترنا تھا،6مسافر زخمی، 9 کو بحفاظت نکال لیا گیا، ملتان سکھر موٹر وے 5گھنٹے بند رہی۔

ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 پر لاہور سے کراچی آنے والی  نجی کمپنی کی مسافر بس میں آئل  ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ  بھڑک اٹھی۔ حادثے میں کم ازکم 20افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

9مسافروں کو بس سے بحفاظت نکال لیا گیا۔حادثے کے نتیجے میں موٹروے ایم 5گھنٹے بند رہی۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے

محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر شریف خاندان کی سیکورٹی واپس

موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 پر ڈائیوسروس کی سلیپر بس تیز رفتاری کے باعث ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران ،مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں  موقع پر  پہنچ گئیں۔

ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔

  ترجمان کے مطابق آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجنسی کراسسز سینٹر بنا دیا ہے۔ ہنگامی کارروائی کے دوران ڈی آئی جی شاہد جواد موقع پر موجود تھے۔ موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا،پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔

جیو نیوزکے مطابق  سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔کمپنی ذرائع کے مطابق بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے جن میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔

متعلقہ تحاریر