حمزہ شہباز کی صاحبزادی لندن میں شدید علیل ، واپسی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے
حمزہ شہباز کے قریبی ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ حمزہ شہباز شریف کی صاحبزادی بیمار تھی جبکہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حمزہ شہباز کی لندن سے واپسی میں تاخیر ہونے کا خدشہ ، اکلوتی صاحبزادی سماویہ کی لندن میں طبیعت ناساز ہوگئی ، مقامی اسپتال داخل کروایا گیا ، ذرائع کے مطابق اب حالت خطرے سے باہر ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کی لندن سے واپسی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے ، حمزہ شہباز کی اکلوتی صاحبزادی سماویہ کی لندن میں طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
شہباز گل کو جہاں رکھا جائے اس جگہ سب کی رسائی ہونی چاہیے، اسد عمر
حمزہ شہباز کے قریبی ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ حمزہ شہباز شریف کی صاحبزادی بیمار تھی جبکہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، طبیعت ناساز ہونے پر حمزہ شہباز کی صاحبزادی کو مقامی اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
سابق وزیراعلی حمزہ شہباز 4 اگست کو اپنی فیملی کو ملنے کیلئے لاہور سے لندن گئے جہاں کچھ دن قیام کے بعد وطن واپس آنا تھا لیکن ان کی اکلوتی صاحبزادی سماویہ کی طبیعت ناساز ہونے کے واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں جب سماویہ کی پیدائش ہوئی تو اس وقت حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے ، بیٹی کی پیدائش پر شریف خاندان بہت خوش تھا جب سماویہ کی پہلی سالگرہ تھی تو دادا وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے بہت خوشیاں منائیں۔
خیال رہے کہ سماویہ پیدائش کے وقت سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے بعد اس وقت بھی سماویہ کی سرجری ہوئی تھی۔
دوسری جانب حمزہ شہباز کی لندن سے واپسی میں تاخیر کے باعث پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کیلئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی بھی التواء کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادی کی صحت خراب ہونے کے باعث حمزہ شہباز کی لندن سے واپسی میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
بعض اطلاعات ہے کہ سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ایک طرف اپنی بچی کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں مصروف ہیں اور دوسری جانب اطلاعات ہے کہ وہ لندن میں ہی قیام کرینگے اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ان کی وطن واپسی میں ان کے ہمراہ پاکستان آئینگے۔
یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کے خلاف کیس لاہور کی اسپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ جس میں حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں۔









