کمالیہ پولیس نے وکلاء پراسلحہ تان لیا، بارایسوسی ایشن کا شدید احتجاج
کمالیہ بارایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صد اور دیگراہلکاروں نے وکلاء رہنماؤں پراسلحہ تان کر سخت بد تمیزی کی، متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی تک احتجاج جاری رہے گا

کمالیہ کے وکلاء نے پولیس کے نارواء رویے کے خلاف کچہری چوک سے کلمہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ کمالیہ بار ایسوسی ایشن گزشتہ 10 روز سے پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال پر ہے۔
کمالیہ بارایسوسی ایشن کی جانب سے صدر پولیس کے ناروا رویے کے خلاف تحصیل کچہری سے کلمہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ وکلاء نے کلمہ چوک پر سخت احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
کمالیہ میں موٹرسائیکل سوار جوڑے پر فائرنگ، شوہر ہلاک، بیوی زخمی
صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او او دیگر اہلکاروں کی جانب سے وکلاء نمائندوں پراسلحہ تان کران سے بدتمیزی کی گئی جس پر وکلاء برادری نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف گزشتہ 10 روز سے ہڑتال کر رکھی ہے ۔
اس موقع پراحتجاجی ریلی سے خطاب میں وکلاء برادری کے نمائندوں نے کہا کہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او کی موجودگی میں پولیس اہلکاروں نے کمالیہ بار کے معزز ارکان پر اسلحہ تان لیا اور بد تمیزی کی جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
وکلاء برادری نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ اوراوردیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کارروائی نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا ہے ۔
صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن یاسین درسانہ کی قیادت میں کمالیہ کی وکلاء برادری کے احتجاج کے با عث فیصل آباد، چچہ وطنی، فیصل آباد، ماموں کانجن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آنے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔









