25 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کی سربراہی میں بنائی کمیٹی نے تمام متعلہ افسران سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔
لاہور پولیس میں 25 مئی کے واقعات کی انکوائری میں سب کو اپنی اپنی پڑ گئی، تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
لاہور پولیس میں 25 مئی کے واقعات کی انکوائری میں سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے جس سے لاہور پولیس میں بغاوت ہو جانے کا بھی خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
راولپنڈی : چند ماہ قبل شادی کرنیوالے نوجوان کی مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی
پنجاب ڈوب گیا مگر مونس الہیٰ کو پیپسی کے اشتہار پر رومن اردو لکھنے کا دکھ ستاتا رہا
ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور نے 25 مئی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی.
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، ایس ایس پی ایڈمن ، ایس پی ڈسپلن ، ایس پی سیکورٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو ڈیوٹی پر موجود ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو طلب کیا گیا۔
طلب کیے گئے افسران سے ڈیوٹی پوائنٹس پوچھے گئے، 25 مئی کو ہونیوالے واقعہ بارے میں سوالات کیے گئے۔
کمیٹی نے تمام افسران کو تحریری بیان دینے کی ہدایت کردی ، تاہم افسران نے تاحال تحریری بیان دینے سے اجتناب کیا۔
افسران کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اعلیٰ افسران کو بچانے کیلئے ملبہ نچلے افسران پر ڈالا جا سکتا ہے، ہمیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔









