لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت
عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس انوار حسین نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیلی تھون کی بھرپور کامیابی پر چوہدری پرویز الٰہی کی عمران خان کو مبارکباد
مراد راس ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
درخواست میں وفاقی حکومت ، واپڈا سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔ عوام پچاس روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل دینے پر مجبور ہیں غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ فیول پرائس ایڈجسمنٹ غیر قانونی قرار دے۔
عدالت نے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔









