مریم نواز کا پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے اپنے وکیل کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے کہ چار سال کا عرصہ گزر گیا ہے مگر ریفرنس فائل نہیں کیا گیا اس لیے پاسپورٹ واپس دلوایا جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے ہائیکورٹ میں دوبارہ متفرق درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیے

1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

نواز شریف کی جائیدادوں کا معاملہ، احتساب عدالت نے 15 ستمبر کو دلائل طلب کرلئے

مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چار سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر مل کا ریفرنس تاحال دائر نہیں ہوسکا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چار سال کا عرصہ ہوچکا ہے ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتنے لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو  پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ تحاریر