چونیاں میں معمولی تنازعے پر تین سگے بھائیوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا

پنجاب میں چونیاں کے نواحی گاؤں گاڑے والا میں گلی میں مٹی کی بھرائی کے دوران جھگڑا ہونے پر جاوید نامی شخص نے فائرنگ کرکے تین سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جمیل نامی شخص موقع پرجبکہ سلیم اور محمود  اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہاں فانی سے چل بسے، آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخو پورہ سے واقعے کا رپورٹ طلب کرلی

پنجاب کے شہر چونیاں میں معمولی تنازعے پر جاوید نامی شخص نے تین سگے بھائیوں سے جینے کا حق چھین لیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب فیصل شاہکار نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) انعام وحید خان رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہورسے صرف70 کلومیٹر کے دور واقع چونیاں شہر میں جاوید  نامی بدبخت انسان نے معمولی تنازعے پر تین سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ ملزم  واقعے کے بعد  باآسانی فرار ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: سوئمنگ پول جانے والی 10سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

کمالیہ میں موٹرسائیکل سوار جوڑے پر فائرنگ، شوہر ہلاک، بیوی زخمی

اطلاعات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں گاڑے والا میں گلی میں مٹی کی بھرائی کے دوران جمیل، سلیم اور محمود نامی تین سگے بھائیوں سے تنازعہ ہونے پر جاوید نامی شخص نے اندھا دھند  فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کی زد میں آکر جمیل نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سلیم اور محمود کو شدید  زخمی حالت  اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہاں فانی سے چل بسے ۔

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب (آئی جی پی) فیصل شاہکارنے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس افسر شیخو پورہ (آر پی او) انعام وحید خان رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ تحاریر