پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں جعلی جوس فیکٹری پکڑلی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں لاہور کے گنجان آباد علاقے میں چھاپہ مار کر جعلی جوسز بنانے والی فیکٹری پکڑلی۔
فیکٹری میں فروٹ جوس کے نام پر کیمیکلز سے جوس تیار کیاجاتاتھا۔
یہ بھی پڑھیے
قصور میں ناخلف اولاد نے بوڑھے مجبور و لاچار باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا پولیس افسر نوکری سے معطل
ڈی جی فوڈاتھارٹی مدثر ملک نے بتایا کہ کیمیکلز سے تیار کیے گئے پرکشش پیکڈ جوسز میں پھلوں کے مواد کا ایک قطرہ تک شامل نہیں تھا۔ جوس زیادہ تر ہمارے بچے پیتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ملاوٹ غذائیت کو تباہ کر رہی ہے جسے ذرہ بھر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Raided a juice factory in populous area of #Lahore. Attractively several packed juices prepared from chemicals did not contain even a trace of fruit content. Juices are mostly consumed by our #children. Such #adulteration is destroying #nutrition
Zero Tolerance pic.twitter.com/zH8Q7dfuCp
— Muddassir Riaz malik (@muddassirmalik1) September 25, 2022
ٹوئٹر صارفین نے کامیاب کارروائی پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تعریف کی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ بطور ڈپٹی کمشنر لاہور آپ کا ٹریک ریکارڈ شاندار رہا ہے اور اس مرتبہ آپ پھر سے بہترین کام کررہے ہیں۔









