منی لانڈرنگ ریفرنس :احتساب عدالت نے وزیراعظم کو بڑا ریلیف دے دیا

احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں مستقل حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا۔ احتساب عدالت نے شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا ، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

آڈیو لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مریم اورنگزیب

حکومت نے شہباز گل کی ضمانت بعداز گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

عدالت نے شہباز شریف کو عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز کی آمرروز پیشی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

عدالت نے شہبازشریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی

متعلقہ تحاریر