عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر کے پی پولیس کے کمانڈوز تعینات

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی لاہور میں واقع زمان پارک رہائشگاہ کے اندر خیبر پختون خوا پولیس کے کمانڈوز تعینات رہیں گے جبکہ باہر کی سیکورٹی پنجاب پولیس دیکھے گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب پولیس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اپنی سیکورٹی کے لیے خیبر پختون خوا پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کردیا ہے ، تاہم سوشل میڈیا پر عمران خان کے اس اقدام کر بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اوپر حملے کی ایف آئی آر ان کی منشاء کے مطابق درج نہ کرنے پر ، سابق وزیراعظم نے اپنے لاہور کے گھر واقع زمان پارک میں سیکورٹی کے لیے خیبر پختون خوا کی طرف سے فراہم کیے گئے کمانڈوز تعینات کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد شریف کا قاتل کون ؟ عمران خان نے اہم سوالات اٹھا دیئے

سزا یافتہ مفرور شخص کا ملک کے اہم ترین فیصلے کرنا قوم کی توہین ہے، عمران خان

زمان پارک میں کمانڈوز کی تعیناتی کے حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی اور ہم نیوز سے منسلک رپورٹر مغیث علی نے ویڈیو شیئر کی ہے۔

صحافی مغیث علی نے لکھا ہے کہ ” خیبرپختونخوا کی کمانڈو پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی اندر کی سیکورٹی سنبھال لی، پنجاب پولیس کے اہلکار باہر اور اطراف کی سیکورٹی پر تعینات رہیں گے۔”

صحافی مغیث علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے سامنے بیریئر لگائے ہیں اور ریت کی بوریوں کی دیوار کھڑی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اس فیصلے بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔

جنید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "شکر ہے ،،، اللہ عمران خان کی حفاظت فرمائے ،،، آمین۔”

فیصلے کو سراہتے ہوئے پی ٹی آئی کی سپورٹر اور کارکن عائشہ نے لکھا ہے کہ "زبردست۔”

ایک ٹوئٹر شیر دل نے لکھا ہے کہ "بہت بہترین فیصلہ ہے۔”

عمران خان کے فیصلے پر ایسے ہزاروں کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر