حکومت سے نالاں چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید چھٹی کی درخواست دے دی
کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نام لکھی درخواست میں کہا ہے کہ انہیں ذاتی کام کے سلسلے میں آسٹریلیا جانا ہے اس لیے ان کی 130 دن کی چھٹی کی درخواست منظور کی جائے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا اور وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 130 روز کی چھٹی کی درخواست دیدی۔
ذرائع کے مطابق کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہو رہی ہے ، کامران افضل نے 130 روز ایکس لیو پاکستان کیلئے چھٹی کی درخواست دیدی۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا پنجاب کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ
زنا بالرضا کیس میں کسی ایک فریق کو سزا نہیں ہوسکتی، لاہور ہائیکورٹ
کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھی گئی درخواست میں آسٹریلیا جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اس لیے میری درخواست منظور کی جائے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کامران علی افضل کی پہلے ایک ایک ماہ کی 2 بار چھٹی منظور کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 دسمبر تک کامران علی افضل کی رخصت منظور کی گئی تھی ، اور 30 روز کیلئے عبداللہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکرٹری کے طور پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔
کامران علی افضل نے 6 اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا، کامران افضل نے کہا کہ پنجاب میں ربڑ اسٹیمپ بن کر کام نہیں کر سکتا، اس لئے کام کرنے سے معذرت کی تھی۔