منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثناء اللہ کا بریت کے لیے اسپیشل کورٹ سے رجوع
اپنے وکیل کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مجھ پر مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا اس لیے میری استدعا ہے کہ مجھ پر سے کیس کیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں بریت کے لیے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی۔
رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے مجھ پر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا لہٰذا بری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں میں ٹرانس جینڈرز کو ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں
پنجاب کابینہ میں توسیع، خیال کاسترو نے حلف اٹھا لیا، عمران خان لاعلم رہے
دوران سماعت وفاقی وزیر داخلہ کے وکیل فرہاد شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد الزامات کی تردید کر رہے ہیں اور انسپکٹر احسان اعظم بھی تردید کر رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کے وکیل کے مؤقف پر سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کو پابند کریں کہ آج ہی بحث کریں جس پر وکیل رانا ثناء اللہ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست تو دائر کرنے دیں۔
بعد ازاں عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے دوپہر 2 بجے کا وقت مقرر کر دیا۔









