دو روزہ دورے پر ملالہ یوسفزئی لاہور پہنچ گئیں

اپنے دورے کے دوران نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی مختلف سیمینار سے خطاب کریں گی اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کریں گی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 2 روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے والد کے ہمراہ لاہور آئی ہیں، یہاں وہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک عدم اعتماد میں 100 فیصد اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا ، جنرل باجوہ ہر صورت وزیراعلیٰ پنجاب بدلنا چاہتے تھے، عمران خان

اگلے چند روز میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، شاہ محمود قریشی

ملالہ یوسفزئی کی آمد کے موقع پر لمز یونیورسٹی میں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala (@malala)

ملالہ یوسفزئی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں اپنے آبائی گھر پاکستان آکر اور وہ لاہور میں قیام کریں گی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 کے ذریعے لاہور پہنچیں، ملالہ یوسفزئی کی فیملی بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ملالہ یوسفزئی دو روز پاکستان میں قیام کریں گی۔

دورہ کے دوران ماہرین تعلیم اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاکستان میں تعلیمی ڈھانچے میں بہتری بارے اپنی شفارشات دیں گی۔

ملالہ یوسفزئی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے بھی ملاقات بھی متوقع ہے۔

متعلقہ تحاریر