کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل نئے چیف سیکریٹری پنجاب تعینات
نئے چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ سنبل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23 ویں کامن سے ہے۔
پنجاب کا چیف سیکرٹری تبدیل ، وفاقی حکومت نے کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
منشیات کیس سے بریت کے بعد رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری بند
نئے چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ سنبل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23 ویں کامن سے ہے اور وہ فنانس ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ عبداللہ سنبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری وزیر خزانہ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے عہدوں پر فرائص سرانجام دے چکے ہیں۔