نیب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اور ریلیف مل گیا، منجمد اثاثے بحال

ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا، نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں امریکی جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، حامد کرزئی

پاکستان کا فیفٹ کی گرے لسٹ سے نکلنا بہت بڑی کامیابی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بینک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔

لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو (نیب) کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔

متعلقہ تحاریر